پاکستان

گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، خاتون ٹیچر جاں بحق، ڈرائیور لاپتہ

راولپنڈی:آن لائن کیب میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی ۔ لاش برساتی نالے سے برآمد ہوگئی جب کہ گاڑی کا ڈرائیور پراسرار طور پر تاحال غائب ہے۔

راولپنڈی کے علاقے بھوسہ گودام کے قریب برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت انعم بشیر کے نام سے ہوئی ہے جو افشاں کالونی راولپنڈی کی رہائشی تھی۔پولیس کے مطابق متوفیہ کا تعلق ملکوال سے تھا اور وہ نجی اسکول میں ٹیچر تھی۔ انعم بشیر کی لاش ان کے لواحقین نے اسپتال پہنچ کر شناخت کی، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی تھی، مگر بدھ کی صبح ہونے والی شدید بارش کے باعث رینج روڈ لین نمبر 4 پر برساتی نالے کا پانی سڑک پر جمع ہو چکا تھا، جس کی وجہ سے گاڑی پانی کے ریلے میں بہہ گئی۔ بعد میں لاش مل گئی مگر گاڑی کا ڈرائیور نہیں ملا۔ پولیس ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *