مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا، علی امین گنڈا پور
راولپنڈی : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ظلم کی بھی حد ہوتی ہے ۔ مگر اب ہم کسی بھی حد تک جانے کوتیار ہیں ۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں ۔ خیبر پختونخوا میں بھی ہمارامینڈیٹ چوری ہوا تھا۔ مگر ہم نے اپنی طاقت کے زور پر واپس لے لیا ۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پھر کہا جاتا ہے کہ میں سخت بات کرتا ہوں ۔ میں ایسے ہی بات کرتا ہوں ۔ ملک کے حالات خراب کئے جارہے ہیں ۔ اس کے باوجود میں بات چیت کا دروازہ کھلا رکھتا ہوں ۔
