ہانیہ عامر کے ساتھ فلم ہر صورت ریلیز ہوگی ، دلجیت دوسانجھ
نئی دہلی : بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے لب کشائی کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم بہترین ہوگی ۔ اس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی کام کیا ہے ۔ مگر اس فلم کی بھارت میں ریلیز پر پابندی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب اس فلم کی شوٹ ہوئی تھی تو پاکستان اور بھارت میں کوئی تنازع نہیں تھا ۔ اگر فلم کی ریلیز روکی تو پروڈیوسر کو بھاری نقصان ہوگا۔ دلجیت نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا کوئی ارادہ یا خواہش نہیں۔ دلجیت دوسانجھ کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی بالی ووڈ میں کام کرنے اور سپر اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر گلوکار ہیں اور انہیں گلوکاری سے کوئی نہیں روک سکتا