Saturday, July 12, 2025
خاص خبریںعالمی خبریں

جب امریکا کو لگا کہ ایران اسرائیل کو ختم کر دے گا تو جنگ میں شامل ہو گیا، خامنہ ای

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا ایران اسرائیل جنگ میں اس لیے شامل ہوا کیونکہ اسے لگا کہ ایران اسرائیل کو مکمل طور پر تباہ کردے گا۔ قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے خلاف فتح پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ ایران ایک عظیم قوم ہے اور ثابت ہوگیا کہ اسے کبھی شکست نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مکمل تباہی کے خدشے پر امریکا جنگ میں شامل ہوا، امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا۔آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ میری جانب سے ہمارے عزیز ایران کی امریکا کے ظالم نظام پر فتح پر مبارک ہو، ہم پر دوبارہ جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *