خاص خبریںعالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کرنے کی کوشش ناکام

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی حملے پر مواخذہ کرنے کی کوشش روک دی ہے۔ ٹیکساس سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین کی جانب سےصدرپر اختیارات کےناجائزاستعمال کا الزام عائد کرتے ہوئےمواخذے کی قرارداد پیش کی گئی لیکن ایوان نے 79 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے اس تحریک کو مسترد کردیا۔ ال گرین نے ووٹنگ سے قبل کہا کہ انہیں اس کام سے خوشی نہیں ۔ لیکن اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ ایک شخص کو تیس کروڑ لوگوں کی قسمت کا اختیار نہیں دیا جاسکتا۔ یہ معاملہ آئین کی ساکھ سے جڑا ہے۔ اگر آئین کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو اس کی اہمیت ختم ہو جائے گی۔ ڈیموکریٹ رکن پیٹ ایگیولر نے کہا کہ ہم اس وقت صدر کے مجوزہ ٹیکس اصلاحاتی بل پر کام کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ کسی بھی معاملے پر توجہ نہیں دے سکتے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *