امریکا ،ایران جامع امن معاہدہ قریب ہے ، امریکی مندوب کا دعویٰ
واشنگٹن ڈی سی ۔ امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہونے کے قریب ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو آئندہ یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حالیہ امریکی فضائی حملے کا مقصد صرف ایک تھا، اور وہ تھا ایران کو جوہری افزودگی کے قابل نہ چھوڑنا۔ہم ایران کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن ایسا کوئی معاہدہ قابل قبول نہیں ہوگا جس میں ایران کو یورینیم افزودگی کا اختیار دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کسی بھی معاہدے میں ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے راستے پر دوبارہ نہ جا سکے۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بارہ دن جاری رہنے والی کشیدگی کے بعد، صدر ٹرمپ نے منگل کو دو طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
