خاص خبریںعالمی خبریں

اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا اعلان

تل ابیب : ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی ہوتی ہی پھر ٹھن گئی ، اسرائیل نے ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام لگ ادیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پرمیزائل حملہ کیا گیا ہے تاہم میزائل کو اسرائیلی دفاعی نظام نے مارگرایا ۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد اس علاقے سے عوام کا انخلا کیا گیاہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے کسی بھی نئی جارحیت کے لئے مکمل تیار ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *