تازہ ترینعالمی خبریں

پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کی سفارش کر دی

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کرلیا۔حکومت پاکستان نے موقف اپنایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی، نوبیل امن انعام2026 کے لیے سفارش کا فیصلہ حالیہ پاک بھارت بحران میں صدر ٹرمپ کے فیصلہ کن سفارتی مداخلت پر کیا گیا۔ پاکستان کے مطابق عالمی برادری نے بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارجیت کو دیکھا، بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی، بھارت جارحیت سے خواتین،بچوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، آپریشن بنیان مرصوم نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا، یہ طاقت کا توازن دوبارہ قائم کرنے اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے انجام دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *