Saturday, July 12, 2025
سائنس اور ٹیکنالوجی

ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کو بڑا دھچکا

نیویارک : ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ 36 راکٹ دوران آزمائش دھماکے سے پھٹ گیا۔اسٹار شپ راکٹ کا ٹیکساس میں اسٹیٹک فائر ٹیسٹ جاری تھا کہ اچانک اس میں بلاسٹ ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس میں آگ لگ گئی اور ٹاور بھی متاثر ہوا۔ کمپنی آفیشلز نے کہا ہے کہ ٹیسٹ  میں ایک تکنیکی غلطی ہوئی تھی جس  کے بعد دھماکا ہو گیا ۔ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ایلون مسک کا اس حوالے سے بیان سامنے آیاہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے منصوبہ ناکام ہوا مگر ان غلطیوں کو جانچنے کا عمل جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *