راولپنڈی کے مقامی قبرستان سے 60سالہ شخص کی میت غائب
راولپنڈی : راولپنڈی میں عجیب و غریب واقعے نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ مقامی قبرستان سے 60 سالہ بزرگ کی میت غائب ہو گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع علاقے چنگا میرا میں کامران نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے، صبح جب قبرستان گیا تو دیکھا سسر کی قبر کھلی ہے اور میت موجود نہیں ہے ۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کر لئے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق میت کوقبر سے نکال کر کسی اورجگہ منتقل کیا گیا ہے ۔ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
