کھیل

جنس تبدیل کر کے لڑکی بننے والی کھلاڑی کا بھارتی بورڑسے بڑا مطالبہ

ممبئی : نومبر 2024 جنس تبدیل کروا کرلڑکے سے لڑکی بننے والی سابق بھارتی کرکٹر و کوچ سنجے بانگر کی بیٹی انایا نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے ویمنز کرکٹ میں ٹرانس جینڈرپلئیرزکوکھلانےکامطالبہ کردیا۔ 23 سالہ انایا بانگر نے بتایا کہ مانچسٹر یونیورسٹی نے ہارمونز ریپلسمنٹ تھراپی مکمل ہونے کے بعد میرے تمام ٹیسٹ کیے، جس میں پٹھوں کی طاقت، قوت مدافعت، گلوکوز اور آکسیجن کی سطح کے اعداد و شمار کیے، جس کا موازنہ خواتین اتھلیٹس کیساتھ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اور خواتین اتھلیٹ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا دنیا سچ ماننے کے لیے تیار ہے؟سائنس نے مجھے خواتین کرکٹ کھیلنے کا حقدار ٹھہرادیا ہے، یہ رپورٹ میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو پہلی بار پیش کرنے کو بھی تیار ہوں، میرا مقصد صرف خوف کی فضا کو ختم کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *