Saturday, June 14, 2025
تازہ ترینخاص خبریں

نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور

اسلام آباد : وفاقی حکومت بجٹ میں نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پرغور کررہی ہے۔اس حوالے سے حکومت نے آئی ایم ایف کو پرانی گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسز کم کرنے کی تجویز بھی دے دی ہے۔ آئندہ بجٹ میں پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی تجویز  ہے جب کہ گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بھی مرحلہ وار ختم کرنے کے ساتھ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کی سفارش ہے۔ کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز ہے، آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ دس فیصد کم کرنے کی تجویز ہے۔ آٹو سیکٹر پر نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے کی سفارش ہے اور 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف چھ فیصد سے کم کرنے کی سفارش ہے۔ اگلے مالی سال کے لیے تقریباً اٹھارہ ہزار ارب روپے کا بجٹ ہے جس میں دو ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہو رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *