سائنسدانوں نے کائنات کے طاقتور دھماکے دریافت کر لئے
واشنگٹن : سائنس دانوں نے کائنات میں ہونے والے اب تک کے سب سے طاقتور دھماکے دریافت کر لیے۔ایکسٹریم نیوکلیئر ٹرانزیئنٹس نام پانے والے ان خلائی دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ماضی میں ایسے دھماکوں کی مثال نہیں ملتی۔یہ دھماکے اس وقت ہوتے ہیں جب انتہائی بڑے ستارے ایک بہت بڑے بلیک ہول کے انتہائی قریب چلے جاتے ہیں اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں۔اس کے نتیجے میں ہونے والا تصادم بڑی مقدار میں توانائی خارج کرتا ہے جو خلا میں پھیل جاتی ہے۔تحقیق کی سربراہی کرنے والے جیسن ہنکل نے بتایا کہ سائنس دانوں نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں ٹائڈل ڈسرپشن میں ستاروں کو ٹکڑے ہوتے دیکھا ہے لیکن یہ ای این ٹیز بالکل مختلف بلا ہیں، جن کی چمک عمومی طور پر دیکھی جانے والی روشنی سے تقریباً دس گُنا زیادہ ہے۔