وزیراعظم ، آرمی چیف کی محمد بن سلمان سے اہم ملاقات، ولی عہد نے شاندار استقبال کیا
مکہ مکرمہ : وزیرِاعظم شہباز شریف نے مکہ میں عمرہ ادائیگی کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان کے ظہرانے میں شرکت کی، ولی عہد نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا، ولی عہد کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔ سعودیہ عرب کے دورے پر موجود وزیرِاعظم شہباز شریف نے شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔ولی عہد سعودی عرب نے وزیرِاعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم کو ظہرانے میں شرکت لے کرگئے۔ ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی۔