موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ، نان ایم ٹیگ گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی چارجز
لاہور : موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافہ، نان ایم ٹیگ گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی چارجز لاگو ہونگے، نوٹیفکیشن کے مطابق نیا ٹول ٹیکس 15 جون 2025 سے ملک بھر کی موٹرویز پر لاگو ہوگا ۔۔ اسلام آباد تا لاہور M-2 موٹروے پر کار کا نیا ٹول 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔۔ لاہور تا عبدالحکیم M-3 پر کار کا نیا ٹول 1200 روپے ۔۔پنڈی بھٹیاں تا ملتان M-4 پر کار کے لیے نیا ٹول 1600 روپے۔۔ ملتان تا سکھر M-5 پر کار کے لیے ٹول 1800 روپے مقررکیا گیا ہے ۔۔ اسی طرح حسن ابدال تا مانسہرہ ایکسپریس وے پر کار ٹول 450 روپے ہوگا۔۔ کمرشل گاڑیوں کے ٹول ریٹس میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے ۔۔ دو اور 3 ایکسل ٹرک لاہور تا اسلام آباد ٹول 7900 روپے مقرر کیا گیا ہے