بھارتی حکومت کا کلکتہ روڈ پر عید کی نماز کی اجازت دینے سے انکار
کلکتہ : بھارتی فوج نے کلکتہ کے تاریخی روڈ پر عید الاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مقاصد کیلئے جگہ کی ضرورت ہے لہٰذا رواں برس کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔بھارت میں ہر سال مسلم اجتماع کی منتظمین کلکتہ خلافت کمیٹی شہر کے ریڈ روڈ پر عیدالفطر اور عید الاضحٰی کی نماز کا اہتمام کرتی ہے، رواں برس بھی کمیٹی کی جانب سے بھارتی فوج سے عید الاضحیٰ کی نماز کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی۔ تاہم اب بھارتی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ فوجی حکام کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں فوج نے کلکتہ کے ریڈ روڈ پر عید الاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔