بھارت کی دھمکیوں کا توڑ نکالنے کے لئے پانی ذخیرہ کریں گے ، وزیراعظم
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر قطرے پر پاکستان کا حق ہے، اب ہم بھارت کی دھمکیوں کا توڑ نکالنے کیلیے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کیلیے اقدامات کریں گے۔ پشاورمیں جرگےسےخطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ جرگے میں شرکت اعزاز کی بات ہے ۔ میرے لیے عزت کی بات ہے ہم یہاں آپ کی بات سننے کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام دلیر اورغیورہیں، خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے لوگوں کے ملک کی خاطر تمام اختلافات بھلا دیے ہیں، قبائلی جرگے میں عمائدین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔