دفاعی سازو سامان کے حصول میں تاخیر، بھارتی ایئر چیف پھٹ پڑے
نئی دہلی : پاکستان کی جانب سے لانچ کیے گئے بنیان المرصوص نے تاحال بھارت کی نیندیں اڑائی ہوئی ہیں ۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر پھٹ پڑے۔ دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتے ہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔دوسری جانب بھارتی تجزیہ کار سوشانت نے کہا کہ بھارتی حکومت مسئلے کا حل نکالتی تو پاکستان کے ساتھ جنگ میں شاید اتنا نقصان نہ ہوتا۔