Saturday, June 14, 2025
تازہ ترینخاص خبریں

پی ٹی آئی والے قانون توڑیں گے تو گرفتار ہونگے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور فوری گرفتار ہونگے ۔ کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبرکی تاریخ دی تو کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری،اب 10 مئی ہوگیا، اس کے بعد بھی 2 سال گزرجائیں گے، یہ خواہ مخواہ اپنے اورکارکنوں کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر مسائل پر بات کریں،کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *