پاکستان 40 اوورز کے عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
لاہور : پاکستان چالیس اوور کے عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ سولہ ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی بھارت کی شرکت این او سی ملنے سے مشروط ہے۔ پہلی مرتبہ ٹی 20فارمیٹ پر ہونے والے ایونٹ میں اب تک سولہ ممالک نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، امریکہ، کینیڈا، زمبابوے، انگلینڈ، ویلز، سعودی عرب، بنگلہ دیش، نیپال اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔ تاہم انگلینڈ اور ویلز سے حتمی جوابات کا انتظار ہے، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت ان کی حکومت سے این او سی ملنے سے مشروط ہے جو کے یقینی طور پر سیاست کی نذر کر دیا جائے گا۔