آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر
سڈنی : آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گلین میکسویل آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر فوکس کریں گے۔آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے نے 149 ون ڈے میچز میں 3990 رنز بنائے، آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی بات چیت کی ، ون ڈے کیریئر اتارچڑھاؤ سے بھرپور رہا۔ گلین میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔۔۔ وہ ایک جارح مزاج بلے باز سمجھے جاتے ہیں ۔کرکٹ ماہرین کے مطابق میکسوئل پوری توجہ کرکٹ لیگز اور ٹی ٹوینٹی کیرئیر پر دینا چاہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ون ڈے کرکٹ کو خیر باد کہا ہے ۔