Saturday, June 14, 2025
خاص خبریںعالمی خبریں

بی جے پی رہنما نے 5طیارے پاکستان کے ہاتھوں گرنے کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی : بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما سبرامنین سوامی نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی ہے ۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔بھارت اس حوالے سے خاموش رہا اور کوئی جواب دینے سے قاصر رہا۔ سرکاری سطح پر پاکستان کی جانب سے طیارے گرانے کی نہ تصدیق کی گئی نہ تردید مگر پاکستان نے اپنے موقف سے پوری دنیا کو آگاہ کیا ۔ عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کیلئے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا ہے۔9 مئی کو ایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہےمگراب تاہم اب بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رہنما سبرامنین سوامی نے پاکستان کے ہاتھوں 5 بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *