مشہور برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر کو لاجواب کر دیا
لندن : سخت اور بے باک سوالات کی وجہ سے مشہور برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر کو لاجواب کر دیا۔ فلسطین اسرائیل حالیہ جنگ کے معاملے پر اسرائیلی سفیرمکمل بے بس نظر آئے ۔ برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر سے سوال کیا آپ نے کتنے فلسطینی بچوں کو قتل کیا؟ جس پر اسرائیلی سفیر لاجواب ہوگئے اور آئیں بائیں شائیں کرتے ہوئے کہنے لگے کہ انہیں نہیں معلوم ۔ پیئرز مورگن کا کہنا تھا اسرائیلی حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے حماس کے 30 ہزار جنگجوؤں کو قتل کیا لیکن افسوس کے ساتھ ان کے پاس یہ ڈیٹا نہیں ہے ، کیا آپ کچھ وضاحت کر سکتے ہیں ، اس سوال پر بھی اسرائیلی سفیر لاجواب دکھائی دیئے ۔ پیئرز مورگن نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی میڈیا کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔