کسی کووکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی اجازت نہیں دوںگا، عمران خان
اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفربولے عمران خان نے کہا ہے میرے دروازے بات چیت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے لیے کھلے ہیں،پاکستان کےلیے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔ اسی طرح پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نےکہا اپنے لیے رعایت نہیں مانگ رہا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں۔
