تازہ ترین

پی ٹی آئی کو 39نشستیں دینے پر دس ججز کا اتفاق تھا، جسٹس مندوخیل

اسلام آباد: پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پی ٹی آئی کو 39 نشستیں دینے پر دس ججز نے اتفاق کر لیا تھا۔ اسی دوران جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ نظر ثانی صرف اکثریتی فیصلے پر ہوگی ۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کہا مخصوص نشستوں کے کیس میں آئین کو تبدیل کیا گیامخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل فیصل صدیقی کے دلائل مرکز نگاہ بن گئے ۔  فیصل صدیقی کا جسٹس مسرت ہلالی سے مکالمہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ‏ ججز نے بُرے فیصلوں سے بڑے بلنڈرز کئے، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، اگر آئین اِتنا کلیئر ہوتا تو ہمارے پاس سُپریم کورٹ ہونے کی ضرورت تھی نہ آپ کی ضرورت تھی۔ جس پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہامیری تو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔جسٹس امین الدین خان نے کہا آپ کے دلائل کی بنیاد ہی ٹھیک نہیں ہے۔۔ جس پر وکیل فیصل صدیقی بولے  سر آپ کو پتہ ہی نہیں میرے دلائل کیا ہیں، آپ کہہ رہے ہیں بنیاد، کوئی وحی تو آئی نہیں، مجھے دلائل تو دینے دیں، پانچ منٹ تو دیں، میں اسکوپ سے باہر نہیں جا رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *