تازہ ترینخاص خبریں

پاکستان کا بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان، بھارت میں کھلبلی

لاس ویگاس : پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی حکومت کوکرپٹو کی دنیا میں امریکا اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تعاون پر نظر رکھنے کا کہہ دیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کرپٹو کی دنیا میں بہت آگے جارہا ہے ، ایسے میں اسے امریکی آشیر باد حاصل ہے ۔ حال ہی میں امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب ورلڈ لبرٹی فنانشل کارپوریشن اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے، جس میں پاکستان کو کرپٹو حب بنانے کا خاکہ پیش کیا گیا۔ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اور امریکا کی پیروی کرتے ہوئے حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کررہی ہے۔ لاس ویگاس میں بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ  بِٹ کوائن کان کنی اور اعلیٰ کارکردگی والےکمپیوٹنگ ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2 ہزار میگا واٹ اضافی توانائی مختص کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *