تازہ ترینخاص خبریں

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

اسلام آباد:رویت ہلال کمیٹی نے ماہ ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، جس کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا۔ جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلیے موجود تھے۔ پشاور میں مطلع آبر آلود ہونے کی وجہ سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جبکہ لاہور کی زونل کمیٹی نے بھی مقررہ وقت مکمل ہوتے ہی اجلاس ختم کر کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *