تازہ ترینخاص خبریں

ترکیہ ، پاکستان اور آزربائیجان ایک قوم ہیں ، ترک صدر

باکو : بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی مکمل کا حمایت کرنے والے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے جسے پاکستان کی اہم کامیابی میں شمار کیا جارہا ہے ۔آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ ملکی اجلاس سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونا ترکیہ کیلئے باعث اطمینان ہے۔ امید ہے اعلان کردہ سیزفائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں۔ آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔آذر بائیجان کے صدر نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *