Saturday, June 14, 2025
آس پاسعالمی خبریں

 کویت نے 19سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے ویزے کھول دیئے

کویت سٹی : کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردی اور پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا۔اہم خلیجی ملک کویت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کے اجرا کی پابندی کا خاتمہ کرتے ہوئے ویزوں کا اجرا شروع کیا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کےمواقع ملیں گے، کویت کے تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔فوکل پرسن برائے وزارت اوورسیز پاکستانیز نے کہا کہ کویت میں روزگار ملنے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ حاصل ہو گا، پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے لیے طویل مرحلے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ کویت کے ویزے آن لائن پلیٹ فارم سے جاری کیے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *