Saturday, June 14, 2025
پاکستان

گھریلو ماسیاں 98لاکھ مالیت کا سونا چوری کر کے غائب

کراچی :کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تولے سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، ماسیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کے لیے رکھا تھا۔ ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں، چوری کیے گئے سونے کی مالیت 98 لاکھ روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *