وینا ملک سے شادی ہونے والی تھی ، مگر وہ کسی اور کو پسند کرنے لگی ، ببرک شاہ
کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے پردہ ہٹایا ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا۔ہوئے ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور اداکارہ وینا ملک شادی کے قریب پہنچ چکے تھے، یہاں تک کہ دونوں نے مشترکہ گھر بھی خرید لیا تھا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔اپنے انٹرویو میں ببرک شاہ نے بتایا، ’’ہماری شادی اس لیے نہ ہوسکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھی، اور سچ کہوں تو مجھے بھی کسی اور کا ساتھ مل گیا تھا۔‘‘