تازہ ترینخاص خبریں

خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ نے  بھارت کی سپانسرڈ دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ بیس سال سے بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے ، پراکسی وار میں بھارت ملوث رہا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار میں اسکول بس حملے میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت 20 برس سے ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔  بھارت خطے کا امن خراب کررہا ہے، 2009ء میں پاکستان نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کو پیش کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خضدار میں بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردی کا سپانسر بھارت ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *