Saturday, June 14, 2025
عالمی خبریں

واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے قریب اسرائیلی سفارتخانے کے 2اہلکار قتل

واشنگٹن : امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں  یہودی میوزیم کو فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔ فائرنگ سے اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔ امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ کرسٹی نوم کے مطابق فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب پیش آیا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ واقعے میں اسرائیلی سفارتخانے کے اسٹاف کے 2 اہلکاروں کو قتل کیا گیا جن میں ایک خاتون اور مرد شامل ہیں ۔ فائرنگ کے وقت اسرائیلی سفیر اس مقام پر موجود نہیں تھے ۔ فائرنگ کے شبے میں ایک 30 سال شخص کو حراست  میں لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *