تازہ ترینخاص خبریں

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی براہ راست سماعت کے دوران ججز نے ریمارکس دیے ہیں کہ آزاد امیدوار اگر پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا،  سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت  کی۔عدالتی کارروائی براہ راست سپریم کورٹ یوٹیوب چینل پر دکھائی گئی ۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں حصہ لیا، کیا سنی اتحاد کونسل پارلیمنٹ کا حصہ تھی، آزاد ارکان  اس جماعت کو جوائن کرتے ہیں جس پارلیمنٹ میں موجود ہو۔وکیل مخدوم علی خان نے مأقف اپنایا کہ آزاد ارکان جیت کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے، سنی اتحاد کونسل نے عام الیکشن لڑا ہی نہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *