تازہ ترینخاص خبریں

ملک دشمن عناصر کو نیست و نابود کردیں گے ، کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے پر بات ہوئی ہے اور عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردی کے حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ شرکا نے کہا کہ یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ افراد شہید ہو ئے۔فورم نے نہتے شہریوں بالخصوص بچوں کی شہادت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *