تازہ ترین

فیلڈ مارشل کیوں بنایا جاتا ہے؟

اسلام اباد : اس کی ضرورت ہی کیوں محسوس ہوتی ہے ؟ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد سوالات سامنے آگئے ۔ تو جناب فیلڈ مارشل ایک اعزازی عہدہ ہے جو اس جنرل کو دیا جاتا ہے جو جنگ میں غیر معممولی اقدامات سر انجام دے ۔۔ جو ملک کے دفاع کے لئے بہت کچھ کر جائے جبکہ جنگ میں غیر معمولی فتح دلوائی ۔۔ اس  سے قبل فیلڈ مارشل ایوب خان تھے جنہیں اس عہدے پر ترقی دی گئی تھی ۔۔ا س دور میں جنرل ایوب نے خود کو فیلڈ مارشل کہلوایا۔۔ مگر اس مرتبہ تاریخ رقم ہوئی ہے ۔۔ پاکستانی عظیم فوج کے عظیم سپہ سالار نے بھارت کو دھول چٹائی اور شکست سے دوچار کیا جس کے بعد وزیراعظم نے اہم فیصلے کرتے ہوئے اس جنگ میں کامیابی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا۔۔ وزیراعظم نے اس فیصلے پر صدر مملکت کو اعتماد میں لیا ۔۔ اور اس طرح ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا۔۔ اس فیصلے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *