جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جنرل عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ اس طرح جنرل عاصم ایوب خان کے بعد دوسرے فیلڈ مارشل ہونگے ۔
حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی مرتب دینے اور دلیرانہ فیصلے لینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے اہم فیصلے لئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے کہا کہ بھارت نے بلاجواز جنگ مسلط کی جس کے جواب میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی کابینہ کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔
