نور مقدم کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار
اسلام آباد : نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کی قتل کے الزام میں سزائے موت برقرار رکھی ہے۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پرفیصلہ سنایا۔عدالت نے فیصلےمیں ظاہر جعفرکی قتل کےالزام میں سزائے موت برقراررکھی جب کہ ریپ کےالزام ظاہر جعفر کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی ۔عدالت عظمیٰ نے اغوا کے الزام میں ظاہر جعفر کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا ۔ سپریم کورٹ نے چوکیدار اورمالی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائے گی۔
