تازہ ترینخاص خبریں

پاکستان جھکے گا نہیں، بھارت جتنی جلدی یہ سمجھ لے اچھا ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

 راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے جھکے گا نہیں اور بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائےیہ اتنا ہی اچھا ہے ۔ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ  کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے۔ جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں اور اس 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے  جن میں سے 1314 شہید،  2500 سے زیادہ شدید زخمی ہوئے اور اپنے اعضا کھوچکے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔  کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر ہے ۔ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے۔ بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا  بلکہ وہ جبر سے اسے اندرونی مسئلہ  بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *