خاص خبریںعالمی خبریں

نفرت عروج پر ، پاکستان بھارت ایٹمی جنگ کے دہانے پر تھے ، ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نفرت عروج پر تھی اور دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے قریب آگئے تھے ۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیاء تیار کرنے کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا اور پاکستانیوں کی کھل کر تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، ہم پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس بات پر حیرت ظاہر کی کہ ان کے پاکستان سے اچھے تعلقات ہونے کے باوجود امریکا اس ملک سے زیادہ تجارت نہیں کرتا۔ جنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملے پر ادلے کا بدلہ ہورہا تھا، یہ لڑائی مسلسل بڑھ رہی تھی اور زیادہ میزائلوں سے حملے کیے جارہے تھے، دونوں ملک زیادہ سے زیادہ قوت سے حملہ آور ہورہے تھے اور مرحلہ وہ آنا تھا کہ بات نیوکلیئر ہتھیاروں تک جا پہنچتی مگر اچھی بات ہے سیز فائر ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *