کام نہ کرنے پر بااثر زمینداروں کا لڑکے پر بدترین تشدد
سرگودھا : سرگودھا میں ظلم کی ایک اور داستان لکھی گئی، کام نہ کرنے با اثر زمینداروں نے تھانہ صدر بھلوال کی حدود میں اپنی ہی عدالت لگا لی، نوجوان لڑکے پر بدترین تشدد کیا، انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بااثر ملزمان کا تعلق تحصیل بھلوال کے علاقے نبی شاہ بالا سے ہے، جنہوں نے مزدور نوجوان کو اسلحہ کے زور پر گھر سے اغواء کیا، اور ڈیرے پر لے جا کر بدترین تشدد کیا، ویڈیو میں درندہ صفت افراد کو بدترین تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہےجبکہ ملزمان کے پاس اسلحہ بھی نظر آرہا ہے ۔