تازہ ترین

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی حکومت سے ڈیل کی تردید کر دی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ ڈیل کی تردید کردی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرہر نے کہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں آفر دی جس کا ہم نے خیر مقدم کیا اور کہا کہ عمران خان سے پوچھیں گے، پارٹی سے پوچھیں گے پھر بات کرینگے۔ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ عمران خان کبھی ڈیل نہیں کریں گے ۔ یہ کیسی ڈیل ہوگی، عمران خان کو نا حق جیل میں بند کیا گیا ہے۔ ان کے بچے ان سے رابطے میں ہیں ۔ دونوں بیٹوں کا بھی کہنا ہے کہ ان کے والد کبھی ڈیل نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہونا چاہیے۔ سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *