شکیب الحسن کی 8سال بعد پی ایس ایل میں واپسی
لاہور: پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد بنگلادیش کے اسٹار اسپنر شکیب الحسن کودوبارہ سکواڈ میں شامل کرلیا ۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 25 مئی کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن نے 2017 میں آخری بار پشاور زلمی کی طرف سے لیگ میں حصہ لیا تھا جبکہ 2016 میں کراچی کنگز کا حصہ تھے، یہ انکی ٹورنامنٹ میں 8 سال بعد واپسی ہے۔