Saturday, June 14, 2025
کھیل

جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسن پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے تیار

اسلام آباد : جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈوسن نے  پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لئے پاکستان آکر کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ۔ وین ڈر ڈوسن اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے ۔ وین ڈر ڈوسن اس سے قبل ڈرافٹ میں پک ہونے کے بعد ذاتی وجوہات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے تھے تاہم وہ اب کھیلنے کے لئے تیار ہیں ۔  ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق مینجمنٹ رسی وین ڈر ڈوسن کو پی ایس ایل میں خوش آمدید کہتی ہے، ورلڈ کلاس کھلاڑی کے پی ایس ایل میں آنے سے چار چاند لگ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *