Saturday, June 14, 2025
سائنس اور ٹیکنالوجی

روس اور چین میں چاند پر نیوکلیئر پاور سٹیشن تعمیر کرنے کا معاہدہ

بیجنگ :روس اور چین کے درمیان چاند پر نیوکلیئر پاور اسٹیشن تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پاگیاہے جسے اہم سنگ میل قرار دیاجارہا ہے ۔ دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔ معاہدے کے مطابق روسی ری ایکٹر کو انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) چلانے کے لیے استعال کیا جائے گا، جس پر دونوں ممالک مشترکہ طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خلائی بیس کی تکمیل 2036 تک متوقع ہے جبکہ اس  ڈیل کی خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکا کی اپنی لونر بیس کا منصوبہ غیر یقینی کا شکار ہے۔چین نے آئی ایل آر ایس پروگرام میں پاکستان، مصر، وینیزویلا، جنوبی افریقا، تھائی لینڈ اور آذربائجان سمیت 17 ممالک کو ساتھ شامل کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *