Saturday, June 14, 2025
تازہ ترین

برطانیہ نے حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم کر دیا

لندن : برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا۔رپورٹ کے مطابق بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹرکے طور پر معمول کے کام کرنے کے اہل ہو گئے ہیں ۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے، دو ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *