سوشل میڈیا انفلوئنسر ٹک ٹاک لائیو سٹریمنگ کے دوران قتل
میکسیکو سٹی : سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ٹک ٹاک لائیو کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جس پر میکسیکو سٹی میں وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں اس وقت ٹارگٹ کیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں ۔ تحقیقات “فیما سائیڈ” کے طور پر کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اچانک سیلون میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے مارکیز کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے چند لمحے قبل ویلےریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم پر ایک کھلونا تھامے بیٹھی تھیں اور لائیو تھیں ۔ اسی دوران اندر کوئی داخل ہوا، ماڈل نے آڈیو بند کر دی اور پھر فائرنگ کے شواہد اٹھے ۔ بیوٹی انفلوئنسر ویلےریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 200,000 فالوورز تھے۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں خواتین کے خلاف تشدد اور فیما سائیڈ کی شرح خطے میں بلند ترین سطح پر ہے جو اب خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے۔