Saturday, June 14, 2025
تازہ ترینخاص خبریں

عمران خان نے شہبازشریف سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی

اسلام آباد:عمران خان نے شہباز شریف سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی ۔ ایک قومی اخبارکےتحقیقاتی صحافی نےدعویٰ کیا ہےکہ عمران خان نےپیرکےروزاڈیالہ میں ملاقات کیلئے آئے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو مذاکرات کی اجازت دے دی اور ساتھ ہی کہا کہ یہ مذاکرات ان کیمرہ ہونے چاہئیں تاکہ اس کے نتائج کو با معنی بنایا جاسکے۔  عمران خان کی اس آمادگی پر پارٹی اب باضابطہ طور پر حکومت سے بات چیت آگے بڑھانے کیلئے رجوع کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی کا خیال ہے کہ ماضی میں مذاکرات کیلئے ہونے والی کوششیں میڈیا کی اسکروٹنی کی وجہ سے ناکام ہوئیں لہٰذا اس مرتبہ زیادہ محتاط رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔اخبارنے رابطہ کیا تو پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش عمران خان تک پہنچا دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *