ڈرامے کے سیٹ پر ایک نا مناسب واقعہ پیش آیا، اداکارہ اریج چودھری
کراچی : پاکستانی اداکارہ اریج چودھری نے دوران شوٹ ایک نا مناسب واقعے کا انکشاف کیا ہے ۔ شوٹنگ سیٹ پر جونیئر اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والے غیر مناسب واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے تلخ حقیقت سے پردہ اٹھایا ۔ اریج چوہدری نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ایک جونیئر اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والے غیر مناسب واقعے نے انہیں شدید حیرت اورپریشانی میں مبتلا کئےرکھا۔ اریج چوہدری نےبتایا کہ لاہورمیں اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ سیٹ پر کچھ مرد ایک جگہ جھانک رہے تھے ۔ وہاں ایک جونیئر اداکارہ کپڑے تبدیل کر رہی تھیں جو شیشے سے نظرآرہی تھیں ۔ یہ واقعہ افسوسناک تھا۔