سونی اور سام سنگ کے نئے فونز کی دھماکے دار انٹری
بیجنگ : سونی ایکسپیریا، نتھنگ اور سام سنگ کے نئے اسمارٹ فونز نے دھماکے دار انٹری ڈال کے سب کو حیران کر دیا ہے ۔ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی اے 56 نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن سمیٹ لی ہے ۔ ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 کے بعد دوسرے نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو موجود ہے۔سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سونی ایکسپیریا 1 VII فائیو جی چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ون پلس 13 ٹی فائیو جی چھٹے اور نتھنگ سی ایم ایف فون 2 پرو فائیو جی ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔